ملک میں جمہوریت وکلاء تحریک کی ہی مرہون منت ہے: گورنر پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت وکلاء تحریک کی ہی مرہون منت ہے ، وکلاء نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ جمہوری روایات کو پروان چڑھانے اور آمریت کا سیاہ دور ختم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی طور پر مضبوط بنانے کے بعد معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر سلمان گجر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔