آن لائن حاضری چیکنگ سسٹم نے شاندار نتائج دیئے ہیں: رانا مشہود
لاہور (لیڈی رپورٹر+ سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ آن لائن حاضری چیکنگ سسٹم نے شاندارنتائج دئیے ہیںلاہور کے چار سکولوں میں اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے دوسرے اضلاع تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔یہ بات انہوںنے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول برائے طالبات میں آئن لائن حاضری چیکنگ سسٹم کے معائنے کے دوان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سسٹم کا مقصد بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ان کے ہوم ورک اور نتائج کے بارے میں والدین کو آگاہ رکھنا ہے علاوہ ازیں محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر انتظام چلنے والے ادارے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں ورلڈ شیف ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کالجوں کی طالبات کے درمیان کھانے پکانے اور انہیں سجانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔