محرم الحرام کے دوران علماء و ذاکرین اشتعال انگیز خطابات سے گریز کریں: پیر اعجاز ہاشمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مسلمانوں کے درمیان مسلکی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن کو امان برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ علما اور ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اشتعال انگیز خطابات سے گریز کریں۔ اتحاد امت کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ رسول کریمؐ کے اہل بیت ، شہداء کربلا اور محرم الحرام کا تعلق صرف ایک مکتبہ فکر سے نہیں۔ ہرمسلمان محب اہل بیت ہے۔ اہل بیت کی محبت کے بغیر تو ایما ن مکمل نہیںہوسکتا اور نہ ہی ہم سرور کائنات کے امتی کہلا سکتے ہیں۔