پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکناں تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) شاد باد ہائی سکول فار بوائز-68جناح ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے کوئین میری کالج ڈیورنڈ روڈ‘ گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ یونیک ہائی سکول‘137/Aنیومسلم ٹائون‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ اسلام پورہ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جادہ‘ شاہدرہ ٹائون‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شاہدرہ ٹائون کیا مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد598 تھی