اچھی خوراک کی عدم دستیابی کے باعث خواتین لاتعداد مسائل کا شکار ہیں: ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا
لاہور(لیڈی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے زیراہتمام گزشتہ روز ’’پاکستان میں نیوٹریشن اورفوڈسیفٹی کی صورتحال‘‘ کے موضوع پر سیمینارمنعقد ہوا۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر ڈاکٹرطلعت نصیرپاشا اور ریجنل ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی بریگیڈئر(ر) اکرم خان مہمانان خصوصی تھے۔ ڈاکٹرطلعت نصیرپاشانے کہاکہ اچھی خوراک کی عدم دستیابی کے باعث خواتین میں خون کی کمی،حمل کی پیچیدگیاں، بچوںمیں قد نہ بڑھنے کے علاوہ صحت کے لاتعدادمسائل پیداہورہے ہیں، عوام کوکینسر سے بچانے کیلئے صاف خوراک کی فراہمی بہت ضروری ہے، صاف پانی کی عدم دستیابی سے ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہاہے جبکہ پھلوںسبزیوںپرہونے والے سپرے انہیں زہریلابنارہے ہیں، حکومت خواراک کومحفوظ بنانے کے اقدامات کرے۔