مکرمی! میںکئی سالوں سے وہیل چیئر پر ہوں،نہ خود اُٹھ سکتاہوں اور نہ بیٹھ سکتاہوں ،کزن کا بھلاہو کہ وہ ہی اُٹھاتا ہے۔والدہ وفات پاگئیںاور والد نے دُوسری شادی کرکے مجھے تنہا چھوڑ دیا۔اپنی معذوری کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہا ہوں، نہ حکومت کوئی مدد کرتی ہے اور نہ کوئی ادارہ، میرے اپنے میرا خیال رکھتے ہیں۔ اگر میرے پاس کچھ رقم ہوتی تو میں کوئی ساتھ لڑکا ملازم رکھ کرایک محلہ میںچھوٹی سے کریانہ جنرل سٹور،فروٹ ،سبزی شاپ یا کھوکھا سگریٹ پان ایزی لوڈ اور ایزی پیسہ کی شاپ بنا کر باعزت اپنی زندگی گزار سکتا ہوں، میں نعتیںبھی بہت اچھی پڑھتا ہوںکاش کچھ رقم ہوتی تو اپنی سی ڈیز نعتوںکی بناکر بھی باعزت زندگی گزار لیتا۔ (معذور ناصر علی فون نمبر03014783169)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38