تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کے رکن ممالک عالمی ادارے مدد کریں : سلووینیا
لندن (بی بی سی) سلووینیا نے یورپی یونین کے رکن ممالک اور عالمی امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکینِ وطن کے بحران سے نمٹنے کے معاملے میں اس کی مدد کریں۔سلووینیا کی حکومت نے شمالی یورپ میں آسٹریا اور جرمنی جانے کے خواہشمند ہزاروں پناہ گزینوں کی ملک میں آمد کو ملک پر ایک غیر متناسب بوجھ قرار دیا ہے۔