لندن: چینی صدر کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں: 30 ارب پائونڈ کے معاہدے ہونگے
لندن (بی بی سی+رائٹرز) چین کے صدر شی جن پنگ اہلیہ کے ہمراہ برطانیہ کے چار روزہ دورے پر پہنچ گئے۔ شاہی خاندان کے ارکان اور سیاسی رہنماؤں نے ان کا خیرمقدم کیا ہے۔توقع ہے کہ چینی صدر کے دورے کے موقعے پر دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے 30 ارب پاؤنڈ سے زائد کے معاہدے طے پائیں گے۔برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ فلپ ہمنڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ چین سے قریبی تعلقات قائم کرنے جا رہا ہے۔ پیپلز بنک آف چائنہ نے لندن میں پہلی مرتبہ برطانیہ میں 690 ملین یورو کے یوآن بانڈز جاری کئے ہیں۔