لوگ انصاف نہ ملنے پر خود کشیاں کر رہے ہیں: جمشید اقبال چیمہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی سروے کے ذریعے ’’پوزیشنیں‘‘ سمیٹنے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حقیقی سروے کے بارے میں کیا کہیں گے ؟ حکومت کی کارکردگی اورگڈگورننس کا یہ عالم ہے لوگ انصاف نہ ملنے اور اووربلنگ پر خود کشیاں کر رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی ’’واردات‘‘ کے توڑ کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔