حکومت ای او بی آئی کو تقسیم نہ کرے وفاقی ادارہ رہنے دے: ملک طاہر جاوید
لاہور (کامرس رپورٹر) ورکرز ایمپلائرز بائی لیٹرل کونسل ویب کوپ نے نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور فلاح و بہبود کے ذمہ دار قومی ادارے ای او بی آئی کی وفاقی حیثیت ختم کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین یا ایمپلائرز ِ کو اس کی موجودہ حیثیت میں کبھی کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی۔