دہلی: ’’اوبر‘‘ ٹیکسی ڈرائیور خاتون سے زیادتی کا قصوروارقرار
نئی دہلی (بی بی سی) دہلی کی ایک عدالت نے دسمبر 2014ء میں اوبر کی ٹیکسی میں ایک خاتون کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے معاملے میں ٹیکسی ڈرائیور کو مجرم قرار دیا ہے۔اس بارے میں عدالت سزا کا تعین بعد میں کرے گی۔ جمعہ کو وکلا کے موقف کو سننے کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی۔