کراچی میں سمگل ہو کر آنے والے 28 ہزار موبائل فون اور الیکٹر انک آلات پکڑے گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سمگل ہو کر آنے والے 28ہزار موبائل فون پکڑے گئے۔ کسٹم اینٹی سمگلنگ یونٹ نے موبائل فون کے علاوہ الیکٹرانک آلات بھی برآمد کر لئے۔ کسٹم حکام کے مطابق موبائل فون اور آلات کی مالیت 30 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔