ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی نے شالیمار اکیڈمی کو شکست دیدی، حمزہ وحید کی 7 وکٹیں
لاہور(نمائندہ سپورٹس)ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان آف سپنر راجہ حمزہ وحید نے شالیمار کرکٹ اکیڈمی کے خلاف دوستانہ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی نے 40اوورز میں 9 وکٹوں 250 رنز بنائے۔شالیمار کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم 200رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ 12 سالہ حمزہ نے 7 اوورز میں 43 رنز کے عوض 7 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔