ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت کا معاملہ بھارتی اولمپک کمیٹی کے سامنے اٹھائیں گے : خالد محمود
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو واشنگٹن امریکہ میں ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹی (انوک) کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اگلے سال فروری میں بھارت میں منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت کا معاملہ بھارتی اولمپک کمیٹی کے سامنے اٹھائے گا۔ اجلاس میں 203 ممالک کی اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہونگے۔