سرفراز ان فٹ ہوئے تو کیا ہو گا ؟ پاکستانی مینجمنٹ نے اضافی وکٹ کیپر مانگ لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اس بارے میں سخت پریشان ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اگر وکٹ کیپر سرفراز احمد اچانک ان فٹ ہوگئے تو ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی کو بیک اپ میں کسی وکٹ کیپر کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کی بات بھی کی ہے۔ امکان ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے دوسرے وکٹ کیپر کیلئے عدنان اکمل اور محمد رضوان میں سے کسی کو زیر غور لایا جاسکتا ہے تاہم محمد رضوان فیورٹ ہیں۔