ذیابیطس کا علاج، برطانوی محکمہ صحت سٹیم سیل فیکٹری قائم کریگا
لندن (بی بی سی) برطانیہ کا محکمہ صحت (این ایچ ایس) برطانوی شہر لیورپول میں ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کیلئے ایک سٹیم سیل فیکٹری بنا رہا ہے۔ این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ کا ادارہ ان مریضوں کو یہ تجرباتی علاج فراہم کرنا چاہتا ہے جنہیں ذیابیطس سے منسلک گردوں کی بیماریاں لگنے کا زیادہ خطرہ درپیش ہوتا ہے۔