جنوبی افریقہ: گاندھی کی پڑنواسی بھارتی نژاد تاجروں کے 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر ’’پی گئی‘‘ مقدمے کا سامنا
جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) موجودہ بھارت کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی المعروف ’’باپو‘‘ کی پڑنواسی کو جنوبی افریقہ میں 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا فراڈ کرنے پر مقدمے کا سامنا ہے۔ 45 سالہ اشیش لتا رام گوبند ڈربن کے مجسٹریٹ کی عدالت میں گزشتہ روز پیش ہوئیں اور وکلا نے ان سے جرح کی واضح رہے کہ اشیش لتا موہن داس گاندھی کی نواسی ایلا گاندھی کی بیٹی ہے۔ ایلا گاندھی انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کے حوالے سے جنوبی افریقہ میں خاصی معروف ہیں جبکہ اشیش لتا پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈربن کے 2 بھارتی نژاد تاجروں سے بھارت سے جراحی کا سامان منگوانے کا چکمہ دیکر 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر بٹورے۔