پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق احتساب کمشن نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام پر ریفرنس دائر کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت شباب گرفتاری کے بعد عدالت سے ضمانت پر ہیں۔