بھاٹی گیٹ میں 2افراد پر اسرار طورپر ہلاک
لاہور(نامہ نگار)بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں دو افراد پراسرار طور پرہلک ہو گئے تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں پرندہ مارکیٹ کے قریب سے40سالہ نامعلوم شخص جبکہ نالے کے قریب سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعشیں ملیں۔ پولیس نے دونوںنعشیں قبضے میںلے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دیں۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔