لاہور، فیروزوالا میں ٹریفک حادثات، 2خواتین ہلاک
لاہور فیروز والا(نامہ نگار)نواب ٹائون علاقہ میں چندروز قبل مقامی رہائشی انور سجاد اپنی بیوی شائستہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی ۔جس سے دونوںمیاں، بیوی شدید زخمی ہوگئے تھے دونوں زخمی میاں ،بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔جہاں شائستہ دم توڑ گئی جی ٹی روڈ پر رچنا ٹائون کے قریب تیز رفتار ویگن بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ٹکراگئی جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، کالاخطائی روڈ پر موٹرسائیکل پھسل جانے کے باعث گرجانے سے دو افراد زخمی ہوگئے، جاوید نگر کے قریب کار اور بس کے تصادم میں کار سوار دو افراد زخمی ہوگئے