پلاٹوں کی خوردبرد ملزم کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے پلاٹوں کی خوردبرد میں ملوث ملزم نوید شوکت کی درخواست ضمانت پر نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم نوید شوکت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے اریگیشن کوآرپریٹو سوسائٹی گوجرانوالہ کے پلاٹوں میں خورد برد کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سولہ نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔