ایس پی ماڈل ٹائون کی بلدیاتی امیدواروں سے ملاقات، ضابطہ اخلاق پر پابندی کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار)ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پولنگ ڈے پر اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف پولیس فورًا حرکت میں آئے گی۔ انہوں نے گزشتہ روز گلشن راوی سرکل میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی گلشن راوی سرکل غلام عباس ،ایس ایچ او گلشن راوی حسین فاروق سمیت امیدواروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔