اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

21 اکتوبر 2012 (19:44)

آج صبح اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموں زئی اور خادیزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ بھاری کی گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔