پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجےہوگا۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے بتیس پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد نئی قیمت ایک سو ایک روپے آٹھ پیسے ہوگی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تینتیس پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ایک سو تیرہ روپے انتیس پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت اکسٹھ پیسے کمی کے ساتھ ایک سو تین روپے چھبیس پیسے اور ایل ڈی او کی قیمت پچیس پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ستانوے روپے اڑسٹھ پیسے فی لٹر ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ سی این جی کی قیمتوں میں بھی ریجن ون کےلئے دو روپے بارہ پیسے اور ریجن ٹو کےلئے ایک روپیہ چورانوے پیسے فی کلو کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے ہوگا۔