دہشتگردی کیخلاف مہم شروع ہوئی تو تمام ممالک نے حمایت کا یقین دلایا تھا لیکن صرف چین نے حقیقی معنوں میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیا.صدر آصف علی زرداری

21 اکتوبر 2012 (17:21)


اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشگردی کیخلاف جنگ میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہوگا اور عالمی امن سے پہلے وطن میں امن کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ سمیت دہشتگردی سے متاثرہ ہر بچے کا دکھ ہے، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سوات آپریشن کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا ، بطورصدرخود کو قوم کو جوابدہ سمجھتا ہوں۔ صدر پاکستان نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا تصویر کا ایک رخ نہ دکھائے، گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، لیکن مرحوم گورنر کے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کیلئے کتنے لوگ سامنے آئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ سےاپیل کی، تاہم اس معاملے میں بھی تعاون نہیں کیاگیا۔