یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینڈیکیٹ کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر عاشق کھرل رجسٹرار تعینات
لاہور (اپنے نمائندے سے) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرم خاں نے ہفتہ کے روز منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ کی روشنی میں رجسٹرار یو ای ٹی لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالروف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ پر سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر عاشق کھرل کو رجسٹرار تعینات کر دیا ہے۔ سینڈیکیٹ نے مستقل رجسٹرار کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔