ماڈل ٹاﺅن کچہری کے گردونواح سے نکاسی آب کا مسئلہ فوری حل کرنیکا حکم
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی گلبرگ نے واسا حکام کو ماڈل ٹاﺅن کچہری کے گردونواح میں کھڑے پانی کی نکاسی کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا ہے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے واسا اہلکاروں کو عسکری فلیٹس خان کالونی میں نکاسی آب کا کام اس وقت تک جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی جب تک علاقے میں نکاسی آب کی ترقیاتی سکیم کا آغاز نہیں ہو جاتا رسپانس کمیٹی نے ایڈمنسٹریٹر گلبرگ ٹاﺅن کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ایمرجنسی کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی طور پر حل کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔