افغانستان: طالبان کی روسی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ‘ گرنیڈ حملے میں گودام تباہ

21 اکتوبر 2012

ماسکو/ کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان نے روسی ہیلی کاپٹر کو حملے کا نشانہ بنایا تاہم عملہ اور مسافر محفوط رہے۔ صوبہ پکتیا میں طالبان نے روسی ہیلی کاپٹر و ایم آئی ایٹ پر فائرنگ کی ۔ دریں اثناءطالبان نے کابل میں ایک خوراک کے گودام کو بھی گرنیڈ حملے سے تباہ کر دیا ہے۔