میاں نوازشریف کی ہدایت پر عازمین حج میں خصوصی ٹریول بیگ تقسیم کئے گئے

21 اکتوبر 2012
میاں نوازشریف کی ہدایت پر عازمین حج میں خصوصی ٹریول بیگ تقسیم کئے گئے

 لاہور (پ ر) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر سید محمد عظیم کی جانب سے عازمین حج کی خدمت میں خصوصی ٹریول بیگ تقسیم کئے گئے ۔ خصوصی بیگ کی فراہمی 20 ستمبر سے شروع کی گئی پہلی حج فلائٹ میں 20 ستمبر کو چودھری عبدالغفور نے بیگ تقسیم کئے اور یہ سلسلہ 20 اکتوبر آخری حج پرواز تک جاری رہا اس دوران کم و بیش 15000 بیگ عازمین حج کو تحفہ میں دیئے گئے عازمین حج نے میاں نواز شریف کیلئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعائیں دیں۔ خصوصی بیگ کی تقسیم کے موقع پر سید عظمت، اشتیاق لون کے ہمراہ ملک فرقان، عتیق بٹ، تارا بٹ، اویس بشیر خان، ملک عمران، انور بٹ میاں فیصل، وحید قادری اور دیگر مسلم لیگی کارکن موجود تھے۔