آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

21 اکتوبر 2012
 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

لاہور (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ہفتہ کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ گذشتہ روز ملک میں کم از کم درجہ حرارت قلات میں 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور، ہنزہ02، کالام ، کوئٹہ03، گوپس، مالم جبہ اور پارا چنار میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایاکہ بارش برسانے والی مغربی ہواﺅں کا ایک سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں موجود ہے جس سے آئندہ 2سے 3 یوم تک بالائی پنجاب ، خیبر پی کے ، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔