امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کا کے ای ایس سی صدردفتر کا دورہ

21 اکتوبر 2012

 کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں امریکی قونصل جنرل ، مائیکل ڈوڈمین نے کے ای ایس سی ہیڈ آفس کا دورہ کیااور کے ای ایس سی کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ان کے اس دورے میںپا کستان میں امریکی مشن کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، تابش گوہر نے کے ای ایس سی کے معاملات میں گہری دلچسپی کا اظہارکرنے پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے امریکی وفد کو گزشتہ ساڑھے تین برسوں سے زائد عرصے میں موجودہ انتظامیہ کے تحت حاصل کی گئی کے ای ایس سی کی کامیابیوں اور ترقی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔