مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ افسوسناک ہے: یورپی یونین

21 اکتوبر 2012

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ فلسیطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ برسلز میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ منصوبہ علاقے میں دو ریاستوں کے قیام میں رکاوٹ ہو گا۔ یورپی یونین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں نئی صہیونی بستیوں کا منصوبہ ترک کر دے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل میں رکاوٹ ہوں گے اور اس طرح یہ عمل مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔