شجاعت اور مشاہد کی یار محمد رند سے ملاقات، ملکی صورتحال پر بات چیت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت اور سیکرٹری جنرل مشاہد سید نے پارٹی کے سینئر نائب صدر سردار یار محمد رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر چودھری امتیاز رانجھا اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ بھی موجود تھیں۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، چودھری شجاعت اور مشاہد سید نے کہا ہمارا روز اول سے موقف رہا ہے کہ بلوچستان کو دست شفا کی ضرورت ہے، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے بلوچستان میں امن اور ترقی کی کاوشوں کو پایہ تکیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔