علماءکرام کوائف جمع کرانے سے انکار کردیں

21 اکتوبر 2012

کراچی (خصوصی رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس ادارہ نورحق میں کونسل کے صدر اسد اللہ بھٹو کی صدارت میں ہوا‘ اجلاس میں ملالہ واقعہ کی آڑ میں علمائے کرام کے خلاف بے بنیاد پرو پیگنڈے اور انہیں اپنے کوائف جمع کرانے کے احکامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی گئی اور علمائے کرام پر زور دیا گیا کہ وہ کوائف جمع کرانے سے صاف انکار کردیں۔ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سیکرٹری خالد محمود سومرو‘ ڈپٹی سیکرٹری محمد بلال حیدر ‘ تحریک اسلامی کے مرزا محمد یوسف اور دیگر نے خطاب کیا۔