صومالیہ: شادی کی تقریب میں بم دھماکہ، 4 افراد ہلاک

21 اکتوبر 2012

موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صومالیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت موغا دیشو کے جنوب میں واقع ایک گاﺅں میں شادی کی تقریب کے دوران بم کا زور دار دھماکہ ہوا ۔ حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔