ایوان تجارت کی جانب سے کراچی میں فوجی آپریشن کا مطالبہ لمحہ فکریہ ہے: اے این پی

21 اکتوبر 2012

کراچی (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی جانب سے کراچی میں فوجی آپریشن کا مطالبہ ارباب اختیار کےلےے لمحہ فکریہ ہے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچنا اور اس کےلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا کراچی میں قیام امن میں ناکامی میں اب کسی شک شبہ کی گنجائش باقی نہیں ہے شہر کو فوج کے حوالے کرنا ہو یا کوئی اور اقدام ہر صورت میں کراچی میں امن کا قیام چاہتے ہیں۔