ترکی: کرد علیحدگی پسندوں کیساتھ جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک
انقرہ (اے پی پی) جنوب مشرقی ترکی میں سکےورٹی فورسز اور کرد علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں تین ترک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جھڑپ جنوب مشرقی صوبہ حکاری میں ہوئیں ۔ حکام کے مطابق جھڑپ میں تین پولیس افسران ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل جمعرات کو اسے صوبے میں سکیورٹی فورسز نے 20 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔