عیدالاضحیٰ پر اور محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ

21 اکتوبر 2012
 عیدالاضحیٰ پر اور محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) حساس اداروں نے مراسلوں کے ذریعے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ لاہور شہر کے اندر دہشت گردوں کے ایسے گروپ دوبارہ ”ری آرگنائزڈ“ ہو چکے ہیں جو سرکاری و غیر سرکاری اہم تنصیبات ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر،اور بازاروں میں خودکش حملے و بم دھماکے کرنے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ بھی کر سکتے ہیں۔ حساس اداروں نے خصوصاً عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدائت کی ہے۔ سی سی پی اولاہور اسلم ترین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی وقت اور کسی بھی قسم کی کارروائی کرسکتے ہیں کئی اعلیٰ شخصیات ان کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ شہر بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ہر مشکوک جگہ کو چیک کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام کے حوالے سے ہفتے میں تین سے چار بار میٹنگز ہورہی ہیں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...