پارلیمنٹ کا کام قانون بنانا حکومت کا کام عمل کرانا ہے: پیر پگاڑا

21 اکتوبر 2012

کراچی (اے پی اے) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ہر فیصلے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون اور آئین بنانا ہے جبکہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئین اور قانون پر عمل کروائے۔ سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔ اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلہ ماننے والے سیاستدانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے ملک میں ایک اچھی روایت ڈالی ہے ۔ ملک میں پہلی بار کسی عدالت فیصلے پر شور شرابا نہیں کیا گیا۔