دائرہ دین پناہ، گستاخانہ کلمات پر ملزم گرفتار تحفظ نامو رسالت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

21 اکتوبر 2012

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) دائرہ دین پناہ میں گستاخانہ کلمات پر ملزم گرفتار ۔ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی موضع رکھ پتل کی بستی امیر شاہ کے رہائشی غلام صدیقی گاڈی کے بیٹے نصیر نے آپ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات ادا کر دئیے جس پر اس کی ساس اپنی بیٹی ہاجرہ کو احتجاجاً اپنے گھر لے کر چلی گئی۔ بعد ازاں نصیر نے دوبارہ غسل کیا اور مولوی محمد یوسف پاولی نے کلمہ پڑھایا اور دوبارہ ہاجرہ بی بی کے ساتھ اس کا نکاح ہوا۔ علمائے کرام اور مذہبی تنظیموں کو علم ہوا تو سینکڑوں افراد تھانہ دائرہ دین پناہ جمع ہو گئے چنانچہ ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ چودھری کفایت اللہ باجوہ نے نصیر گاڈی کے خلاف 295 سی ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے ۔