مالی کے بادشاہ مانسا موسی 700برس بعد بھی دنیا کی امیر ترین شخصیت کوئی ریکارڈ نہ توڑ سکا

21 اکتوبر 2012

 لندن (ثناءنیوز) زمانے کے نشیب و فراز کے ساتھ لوگوں کی دولت وثروت گھٹی بڑھتی ہے لیکن افریقہ کے ایک غریب ملک مالی کے بادشاہ مانسا موسی کی دولت مندی کا ان کے دنیا سے چلے جانے کے 700 سال بعد بھی ریکارڈ نہیں توڑا جا سکا ہے۔ یوں مانسا موسی آج بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ عرب مےڈےا کے مطابق دنیا میں دولت مند اور با اثر شخصیات کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ 'سلیبرٹی نیٹ ورتھ' نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ماضی اور حال کے دولت مندوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ فہرست میں چودہویں صدی عیسوی کے دوران مالی کے بادشاہ مانسا موسی 400 ارب ڈالرز کے مالک تھے۔ آج تک ان کے اس دولت کا ریکارڈ نہیں توڑا جا سکا ہے۔