فرانس: تعصب پسندوں سے مسجد کی جگہ خالی کرا لی گئی‘ احتجاجی کیمپ لگانے والے 3 افراد گرفتار

21 اکتوبر 2012

پیرس (صاحبزادہ عتیق) فرانس میں تعصب پسند گروپ نے مسجد کی جگہ پر 3 روز قبضہ رکھا۔ 70 افراد نے بینرز لگا رکھے تھے۔ پولیس نے 3 منتظمین کو حراست میں لے کر کیمپ اکھاڑ دیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ مظاہرین کا م¶قف ہے کہ مسجد کی جگہ نہیں تھی۔ 1300 سال قبل یہاں چارلس مارٹل نے عربوں کی پیشقدمی کو روکا تھا۔ فرانسیسی وزیراعظم جین مارک اور وزیر داخلہ مینوئل ویلاس نے رائٹ ونگ گروپ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔