فیدل کاسترو پہ سٹروک کا حملہ، کسی کو پہچان نہیں رہے: روسی ریڈیو کا دعویٰ

21 اکتوبر 2012

ہوانا (اے پی پی) کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو کی صحت کے حوالے سے نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ روسی ریڈیو نے ہسپانوی زبان کے ایک اخبار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فیدل کاسترو کو سٹروک ہوا ہے اور وہ کسی کو پہچان نہیں پا رہے ۔ رپورٹ کے مطابق سٹروک کی وجہ سے فیدل کاسترو کےلئے بات کرنا اور کھانا کھانا مشکل ہے۔ کیوبا کی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ مارچ کے بعد فیدل کاسترو سرکاری سطح پر کسی تقریب میں نظر نہیں آئے ہیں۔