بھارت: منی پور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ

21 اکتوبر 2012

 نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور اور ملحقہ علاقوں میں ہفتے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور اسکا مرکز 24.1 ڈگری طول اور 94.2 ڈگری عرض بلد میں زمین کی 98 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔