رینجرز‘ پولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈ آپریشن

21 اکتوبر 2012

کراچی(نمائندہ نوائے وقت) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کر کہ متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا۔بلدیہ کے علاقے یوسف گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی۔ ادھر کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس کی بھاری نفری نے ایس پی کیماڑی حسیب بیگ کی سربراہی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کیا اور 4 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
رینجرز آپریشن