اصغر خان کیس کا فیصلہ خوش آئند‘ حکومت پہلے دوسرے فیصلوں پر عملدرآمد کرائے‘ غنویٰ بھٹو

21 اکتوبر 2012
اصغر خان کیس کا فیصلہ خوش آئند‘ حکومت پہلے دوسرے فیصلوں پر عملدرآمد کرائے‘ غنویٰ بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہ صرف عدالت عالیہ کے وقار اور محترم اصغر خان کے احترام میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہ فیصلہ مسلسل جبر استحصال کے شکار عوام کی مایوسی و ناامیدی کے خاتمے اور پاکستانی قوم کو تاریخ کے اس نازک موڑ پر متحدو متحرک کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے ۔مگر موجودہ حکمران ٹولے سے اس پر عمل درآمد کی توقع خام خیالی ہے ۔ محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ اس سے قبل این آر او ، سوئیز اکاو¿نٹ و دیگر مقدمات میں عدالتی فیصلو ں کے باعث قانونی و اخلاقی حق حکمرانی کے بغیر اقتداری ایوانوں پر قابض گروہ اپنے بدترین طرز حکمرانی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک بھر کے عوام میں مقبولیت کھو چکا ہے اور ان حکمرانوں کی موجودگی میں عوام اور وطن عزیز کے مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔
غنویٰ بھٹو