کرکراچی کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں‘ ثروت قادری

21 اکتوبر 2012

اچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف عملی کارروائی کرے۔ افسوس کہ حکومت دہشت گرد‘ بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے نہیں تھکتی اس کے باوجود ہر روز ایک درجن سے زائد افراد کو کلرز ٹارگٹ کرکے موت کی نیند سلادیتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے آنکھوں پر کالا چشمہ پہن لیا ہے اورکانوں میں روئی ڈال لی ہے اس لئے انہیں دہشت گردی ظلم و بربریت اور کراچی میں اندھیرے کی فضا دکھائی نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی دن بدن بگڑتی ہوئی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
ثروت اعجاز