کسٹم کی ٹیم کا ڈی آئی جی کے گھر پر چھاپہ اسمگل شدہ گاڑی تحویل میں لے لی

21 اکتوبر 2012
کسٹم کی ٹیم کا ڈی آئی جی کے گھر پر چھاپہ اسمگل شدہ گاڑی تحویل میں لے لی

کراچی(نمائندہ نوائے وقت)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کسٹم نے ڈی آئی جی کے گھر پر اسمگلنگ کی گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کی ٹیم نے ڈیفنس کے علاقے میں ڈی آئی جی قربان علی گھر پر اسمگلنگ کی گاڑی کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ڈی آئی جی نے کسٹم کی ٹیم کو کارروائی سے روکنے کی بھی کوشش کی تاہم کسٹم کی ٹیم نے گھر سے اسمگلنگ کی گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور واقعہ کی مزید تشتیش کی جا رہی ہے۔
کسٹم چھاپہ