ساتلانی جوکھیو برادری کے متعدد افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت
کراچی(خصوصی رپورٹر) گڈاپ اور ملیر ٹاﺅن کے مختلف گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے ساتلانی جوکھیو برادری کے افراد نے اےم کےواےم کے قائد الطاف حسےن کے نظرےہ اور حق پرستانہ جدوجہد سے متاثر ہوکر اےم کےواےم مےں شمولےت کااعلان کےا ہے ۔ےہ اعلان انہوںنے گزشتہ روز خور شید بےگم سےکر ےٹرےٹ عزےز آباد مےں رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی سے ملاقات کے دوران کےا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور کمےٹی کے دےگر اراکےن بھی موجود تھے ۔ شمولیت اختےار کرنے والے افراد نے کہا کہ اےم کےواےم کے قائد الطاف حسین ہی اس ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کےلئے آخری امید ہیں ، جو عوام کے جائز حقوق کے حصول کےلئے عملی طور پر جدو جہد کررہے ہےںیہ ہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے عوام کی امیدوں کا محور قائد تحرےک ہےں۔ انہوں نے شمولےت اختےار کرنے والے افراد کا زبردست خےر مقد م کیا۔
ایم کیو ایم شمولیت