خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے میرے ہاتھ مضبوط کریں:مریم نواز

21 اکتوبر 2012
خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے میرے ہاتھ مضبوط کریں:مریم نواز

لاہور (لےڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے میری آنکھیں بازو اور ہاتھ بننا ہوگا خواتین کو پارٹی میں عہدے سفارش سے نہیں کارکردگی کی بناءپر دیئے جائیں گے ،پاکستان کا نصف حصہ ہیں وہ قومی دھارے میںآکر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔ خواتین گلی گلی، گھر گھرمسلم لیگ (ن) کا پیغام پہنچائیں اور کسی عہدے کے بغیر عوام کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پارٹی کو پیش کی ہیں لاہور میں ممبر سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ورکروں سے کبھی نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں خواتین (ن)لیگ کا ووٹ بینک بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ خواتین کی شرکت اور تعاون کے بغیرکوئی سیاسی پارٹی مکمل نہیں ہوتی۔ ہماری پارٹی میں عورتوں کے محدود کردار کے تاثر کا خاتمہ کرنا ہے۔